جموں و کشمیر : جنگلات میں بے دریغ کی جارہی ہے سبز سونے کٹائی ، محکمہ جنگلات لاعلم
جموں و کشمیر : جنگلات میں بے دریغ کی جارہی ہے سبز سونے کٹائی ، محکمہ جنگلات لاعلم۔
تحصیل گندو بھلیسہ:- جموں و کشمیر میں آئے روز جنگلات میں سبز سونے کے کاٹے جانے اور جنگلات کی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ اسی طرح ضلع ڈوڈہ کے علاقہ بھلیسہ کمپارٹمنٹ نمبر 57 چانٹی کے جنگلات میں سبز سونے کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے ۔ یہاں اس کمپارٹمنٹ میں نامعلوم افراد نے کافی تعداد میں درخت کاٹ ڈالے ہیں ، جن میں چھوٹے بڑے درخت شامل ہیں ۔ اس معاملہ کی خبر محکمہ جنگلات کو بھی نہیں ہے ۔
ایک سماجی کارکن نے بتایا کہ جنگلات کے کٹاؤ کے معاملات سے محکمہ جنگلات سوالات کے گھیرے میں آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جنگلات کے تحفظ کیلئے پیش پیش رہنا چاہئے ۔
جموں و کشمیر میں آئے روز جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے سلسلے میں خبریں گشت کررہی ہیں ۔ ماحولیات کے بچاؤ کیلئے سرکار اور متعلقہ انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ تاکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام ہوسکے۔


Comments
Post a Comment